علم نور ہے​


Monday, July 5, 2021

ADVERTISEMENT

 .       *╭•┄┅═══❁✿✿✿❁═══┅┄•╮​*

          *📜✧💫علم نور ہے​💫​ ✧📜​*               

      . *╰•┄┅═══❁✿✿✿❁═══┅┄•╯*

  

   *◉•‍━━•••◆◉آج کــــا ســوال ◉◆•••‍━━◉*


*💞🔸 آج کــــــــا ســــــــــــــــــوال 🔸💞*

                   *_✾  ذہنی آزمائش ✾_*


*✍🏻 سوال:💬*  *فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا؟*


*★★ــــــــــــ♥🌻🌻🌻♥ــــــــــــ★★*

*الجـــواب بعـــون المــــلک الوہاب اللـھم  ھدائـتہ الحـق والـــصواب*


*فـــرشـــتوں کے نامـــوں پر نام رکھـــنا ممــــنوع ہے ـ لہـذا  جبــرئیـل عــزرائیـل میــکائیـل وغیـرہ ان سب نام رکھنے سے بچـنا چاہئیے*


ملائکہ کے نام پر نام رکھنا ممنوع ہے لہذا کسی چیز کا جبریل یا میکائیل نام نہ رکھو جیساکہ حدیث میں ہے۔(مرقات)چنانچہ بخاری نے اپنی تاریخ میں ایک حدیث نقل کی کہ نبیوں کے نام پر نام رکھو فرشتوں کے نام پر نام نہ رکھو۔


❀❀❀

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تمہارے ناموں میں رب تعالٰی کو بہت پسند نام عبداﷲ اور عبدالرحمن ہے ۱؎(مسلم)

شرح

۱؎ یہ نام اس لیے پیارے ہیں کہ ان میں اپنی عبدیت کو رب کی طرف نسبت کیا گیا ہے تو اس  میں دونوں چیزوں کا اظہار ہے اپنی عبدیت،اللہ کی ربوبیت یعنی انبیاءکرام کے ناموں کے بعد یہ نام رب کو بہت پسند ہیں۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ کسی نبی کے نام پر نام رکھے،اس کے بعد یہ بہتر ہے کہ یہ نام رکھے۔یہاں عبداللہ اور عبدالرحمن بطور تمثیل فرمائے گئے اسماء الہیہ میں سے کسی کی طرف عبدیت کی طرف نسبت کرے بہتر ہے۔خیال رہے کہ ملائکہ کے نام پر نام رکھنا ممنوع ہے لہذا کسی چیز کا جبریل یا میکائیل نام نہ رکھو جیساکہ حدیث میں ہے۔(مرقات)چنانچہ بخاری نے اپنی تاریخ میں ایک حدیث نقل کی کہ نبیوں کے نام پر نام رکھو فرشتوں کے نام پر نام نہ رکھو۔

 ❀❀❀

روایت ہے حضرت ابو وہب جشمی سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ نبیوں کے نام پر نام رکھو ۱؎ اور اللہ تعالٰی کو زیادہ پسند نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۲؎ اور بہت سچے نام حارث،ہمام ہیں۳؎  اور بہت برے نام حرب اور مرہ ہیں ۴؎ (ابوداؤد)

شرح

۱؎ حضرات انبیاءکرام کے نام پر نام رکھو فرشتوں کے نام پر نام نہ رکھو کسی کا نام جبریل یا عزرائیل نہ رکھو یوں ہی جاہلیت کے نام ممنوع ہیں جیسے کلب،حمار،عبدالشمس وغیرہ کہ یہ نام ممنوع ہیں ان کا اثر بھی برا ہوتا ہے۔(مرقات)

۲؎  یوں ہی عبدالکریم عبدالرحیم وغیرہ۔خیال رہے کہ ان ناموں کی محبوبیت انبیاءکرام کے ناموں کے مقابلہ میں نہیں بلکہ بے معنی ناموں کے مقابل ہے۔

۳؎  کیونکہ حارث کے معنی ہیں کماؤ،حرث کہتے ہیں کمائی کو۔ھمام کے معنی ہیں قصد و ارادہ کرنے والا،ھم کہتے ہیں ارادہ کو۔کوئی شخص کمائی یا ارادہ سے خالی نہیں ہوتا لہذا یہ نام بہت سچے ہیں نام مطابق کام کے ہیں۔

۴؎  کیونکہ حرب کے معنی ہیں جنگ و خونریزی،مرہ کے معنی ہیں جھگڑالو یا کڑوی طبیعت کا آدمی،مرہ شیطان کا نام بھی ہے۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

       *🌹🌹صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!🌹🌹*

       *🌹صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد🌹*

        *●_┈•••✦● مـــــدینـــــه ●✦•••┈_●*

ad